7 اگست 2011 - 19:30

امریکہ پاکستان میں برائياں اور فحاشی پھیلانے کے مزید اڈے قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ابنا: پاکستان کے وکلاء نے امریکہ کی ان مذموم سازشوں کے خلاف آواز اٹھائي ہے اور اس طرح کے اسلام مخالف اقدامات کا سد باب کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان بار ایسوسی ایشن نے پاکستان میں ہم جنس پرستی کو ہوا دینے کی امریکی سفارتخانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقابلہ کرے۔
پاکستان بار اسو سی ایشن کے صدر ہارون الرشید نے کہا کہ کسی بھی ملک کو پاکستان کے اندر سازشیں کرنے اور برائياں و فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں امریک سفارتخانے کے اس طرح کے گستاخانہ ، ناپسندیدہ نیز مذموم اور اسلام مخالف اقدامات کا سختی سے مقابلہ کرے۔
بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں کراچی ، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں امریکی سفارتخانے سے وابستہ حلقوں نے فحاشی کے اڈے قائم کئے ہیں اور پاکستانی نوجوانوں کو بہتر کام، امریکہ کے ویزے اور ایڈز سے بچے رہنے کا لالچ دے کر ان فحاشی کے اڈوں میں جانے کی ترغیت دلائي جا رہی ہے۔ پاکستان میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی امریکی سفارتخانے کی مذموم کوششوں پر پاکستانی عوام اور علماء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ہم جنس پرستوں کا اجلاس منعقد کرایا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کر کے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے ۔
ادھر پاکستان کے علما نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے ہم جنس پرستوں کی حمایت ملت پاکستان کی توہین ہے ۔ علمائے پاکستان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کے اس طرح کے اسلام مخالف اقدامات کا مقابلہ نہیں کیا جائے گا تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔
.............

/169